اشاعتیں

نومبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Unnab Ke fayde in Urdu | What Is unaab in Udru | عناب کے کرشماتی فوائد

تصویر
عناب کے کرشماتی اور حیران کُن فوائد جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ہوں گے جو اِس کے فوائد سمجھ لے گا اِسے سونا سے بھی قیمتی سمجھے گا. ﷽ اللّہ عزوجل خالقِ کائنات نے انسانوں کیلئے بے شمار نعمتیں بنائی ہیں آج ہم آپ دوستوں کو عناب جیسی نعمت کے فوائد بتاتے ہیں. عناب بطور جڑی بوٹی کے مستعمل ہے۔ عناب کو چینی کھجور بھی کہا جاتا ہےاور انگلیش میں Jujube کہا جاتا ہے۔  عناب ایک پھل ہے جو خشک بیر کی طرح کا ہوتا ہے۔۔ کچا عناب ہرے رنگ کا ہوتا ہے اور پکنے کے بعد اس کا رنگ سرخ یا عنابی ہو جاتا ہے۔ عناب کا رنگ سرخ یا عنابی ہوتا ہے اسی لئے اس کا نام عناب پڑ گیا ۔ اور اس کا ذائقہ شریں ہوتا ہے۔ اس میں وٹامنز،  پروٹین  سوڈیم ،  فاسفورس ،  زنک  میگنیشیم ، کیلشیم ، کاربو ہائڈریٹس ،  کولیسٹرول   اور فائبر پایا جاتا ہے۔    یہ خون کو صاف کرتا ہے  جِلدی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔  بلغم اورصفرا کو جسم سے نکالتا ہے۔  سردی ،  خشک کھانسی،  بلغمی کھانسی،  نزلہ زکام   اور موسمی بخار سے محفوظ رکھتا ہے۔   پھیپھڑوں کےلئے  بلغم  کھانسی  اور گلے کی خراش میں بھی مفید ہے۔  امراضِ جگر اور گردہ میں بھی مفید ہے۔  عناب کولیسٹ

Balchar Harb Benefits in Urdu | Balchar Harb in Urdu

تصویر
بالچھڑ فارسی میں سنبل اور عربی میں سنبل الطیب اور انگلیش میں اِسے Valerian اور ہندی میں اِسے بلی لوٹن کہتے ہیں . کیونکہ بلی اس کی خوشبو کی دیوانی ہوتی ہیں ۔ یہ گھاس کی طرح کی جڑی بوٹی ہے ۔ یہ بہت مفید جڑی بوٹی ہے اور عام پنساری کی دکان پر مل جاتی ہے۔  یہ سکون ،  مقوی دماغ،  نیند،  بے خوابی،  بلڈ پریشر،  ڈپریشن،   ہسٹریا ،  مرگی ،  تشنج ،  اختلاج القلب،  درد سر  اور ذہنی امراض میں مفید ہے۔   اورام جگر اور یرقان کے امراض کیلئے بھی نافع ہے۔ اسے عطریات بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ دماغی امراض کا علاج او رمقوی اعصاب ہے۔ بالوں کے لئے بھی مفید ہے بالوں کی نگہداشت، بالوں کو لمبا اور مضبوط کرتی ہے۔

Sonth Benefits in Urdu | Dry Ginger Roots | سونٹھ ادرک کے فوائد

تصویر
سونٹھ ادرک خشک ادرک کو سونٹھ کہتے ہیں۔ سوکھی ہوئی ادرک یعنی ادرک کو سوکھانے کے بعد ادرک سونٹھ بن جاتی ہے۔ سونٹھ کو فارسی میں زنجیل خشک، اور انگریزی میں Dry Ginger Roots کہتے ہیں۔ ادرک کے پودے کا قد دو سے تین فٹ اونچا ہوتا ہے ۔ ادرک اصل میں پودے کی جڑ ہوتی ہے۔ اس کی طبی افادیت بھی بہت ہے ۔ یہ بلغم کو خارج کرتی ہے۔ ہاضمے کو درست کرتی ہے ۔ پیٹ درد قے، متلی امراض ریح، امراض قلب ،امراض شکم ، اپھارہ ،اور ورم میں مفید ہے یہ ۔گلے اور آواز کو بھی صاف کرتی ہے۔ مختلف ادویات میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Niazbo Plant Benefits in Urdu | Tulsi Plant Benefits in Urdu | تلسی نیازبو کے فوائد | Sweet Basil

تصویر
تلسی ایک جادوئی جڑی بوٹی ہے اسے اردو اور فارسی میں ریحان (نیازبو) اور انگلیش میں Sweet Basil کہا جاتا ہے۔ یہ ایک پودا ہے جس کا قدتین یا چار فٹ تک ہوتا ہے۔ تلسی کالی اور سفید دونوں رنگوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کےبے شمار طبی فوائد ہیں ۔ اور یہ بہت شفا بخش پودا ہے۔ یہ موسمی بخار کے لئے اکسیر ہے۔ تلسی کے پتے ، تخم یعنی بیج ، پھول اور پتے ہر چیز کی طبی افادیت ہے اور اس کی ہر چیز بطور دوا مستعمل ہوتی ہے۔ اس کا جوشاندہ بھی کھانسی ، بخار اور نزلہ کا علاج ہے۔ یہ محلل اورام ، مقوی معدہ ، مفرح قلب ہے۔اس کے پتوں کا تازہ رس پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے میں مفید ہےاور متلی کو روکتاہے۔ غرض یہ دافع امراض ہے ۔ دفاعی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ جراثیم کش خاصیت کی حامل ہے اس لئے جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں مفید ہے تلسی کے پتے کولیسٹرول کی سطح کو کم کر تے ہیں۔ ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرے سے بچاتے ہیں۔