Niazbo Plant Benefits in Urdu | Tulsi Plant Benefits in Urdu | تلسی نیازبو کے فوائد | Sweet Basil
تلسی ایک جادوئی جڑی بوٹی ہے اسے اردو اور فارسی میں ریحان (نیازبو) اور انگلیش میں Sweet Basil کہا جاتا ہے۔ یہ ایک پودا ہے جس کا قدتین یا چار فٹ تک ہوتا ہے۔ تلسی کالی اور سفید دونوں رنگوں میں پائی جاتی ہے۔ اس کےبے شمار طبی فوائد ہیں ۔ اور یہ بہت شفا بخش پودا ہے۔ یہ موسمی بخار کے لئے اکسیر ہے۔ تلسی کے پتے ، تخم یعنی بیج ، پھول اور پتے ہر چیز کی طبی افادیت ہے اور اس کی ہر چیز بطور دوا مستعمل ہوتی ہے۔ اس کا جوشاندہ بھی کھانسی ، بخار اور نزلہ کا علاج ہے۔ یہ محلل اورام ، مقوی معدہ ، مفرح قلب ہے۔اس کے پتوں کا تازہ رس پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے میں مفید ہےاور متلی کو روکتاہے۔ غرض یہ دافع امراض ہے ۔ دفاعی نظام کو مضبوط کرتی ہے۔ جراثیم کش خاصیت کی حامل ہے اس لئے جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو بھی کم کرنے میں مفید ہے تلسی کے پتے کولیسٹرول کی سطح کو کم کر تے ہیں۔ ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرے سے بچاتے ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں