gondni fruit benefits in urdu | Lasora in urdu | گوندنی کے فوائد

گوندنی ایک فالسے کی شکل کا پھل ہے جسے ہندی میں لَسوڑا اور انگریزی میں Cordia myxa کہا جاتا ہے۔ اب طبی ماہرین نے اس چھوٹے سے پھل کے کئی بڑے فائدے بتا دیئے ہیں۔
اِس کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ یہ پھل گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتا۔ اس میں کیونک ایسڈ اور دیگر ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو پتھری کو بننے سے روکتے ہیں اور انہیں گھُلا دیتے ہیں۔ اِس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ یہ منہ کی مجموعی صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ اِس میں پروانتھوسائنی ڈین نامی ایک عنصر پایا جاتا ہے جو منہ میں ایسے بیکٹیریا کی نمو کو روکتا ہے جو دانتوں کو کیڑا لگنے اور سڑ کر ان میں سوراخ ہوجانے کا سبب بنتے ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ پھل دانتوں اور مسوڑھوں کی کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کروندا ہماری جلد کو بھی صاف شفاف اور چمکدار رکھتا ہے اور قبل از وقت عمر رسیدگی سے نجات دلاتا ہے۔ اِس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہماری جِلد کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اِس پھل سے وزن کم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے اور اِس کی خوبی بھی اِس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہی ہے۔ مزید یہ پیشاب کی نالی کو صحت مند رکھتا ہے، انفلیمیشن کو کم کرتا ہے، جسم میں کینسر کے ٹیومر کو بننے اور پھیلنے سے روکتا ہے اور یہ ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ یہ پھل معدے کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

oont katara benefits in urdu | milk thistle benefits in urdu | اونٹ کٹارہ کے فوائد

oont katara side effects | milk thistle side effects | اونٹ کٹارہ کے نقصانات

Asgand Nagori ke Fayde in Urdu ( Asgand Nagori English Name ) اسگندھ ناگوری کے فواٸد