isabgol benefits and side effects | اسپغول چھلکا کے فوائد اور نقصانات

اسپغول چھلکا یا اسپغول کی بھوسی
اِس کا پودا تقریبا ایک گز اونچا ہوتا ہے۔ اِس کے بیج چھوٹے- سفیدی اور سرخی مائل ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ اسپغول کی بھوسی پیٹ کے عام امراض میں بہت مفید ہے ۔ اور قبض کی بیماری میں بہت اکسیر ہے۔ منہ میں ڈالنے سے اسپغول سے ایک لیس دار مادہ یا جیل نکلتا ہے اور یہ لیس دار مادہ ہی اصل میں پیٹ کی امراض میں مفید ہے اس میں چپک ہوتی ہے۔ یہ آنتوں کی سوزش یا آنتوں کے زخموں پر مرہم کا کام کرتا ہے۔ بدہضمی اور قبض- اسہال کے علاج اور نظام انہضام کو درست رکھنےکے لئے بہترین ہے۔ اس میں شامل فائبر آنتوں کی صفائی اور بیکٹڑیا کا خاتمہ کرتا ہے اس سے وزن بھی کنٹرول ہوتا ہے۔ اسے زیادہ پانی کے ساتھ ہی استعمال کرنا چاہئے۔ قبض کی شکایت کی صورت میں ایک سے دوکھانے کے چمچے اسپغول کی بھوسی ایک گلاس پانی میں ڈال کر حل کرلیں اور پھر وہ حل شدہ پانی پی لیں۔ لیکن اسہال کی صورت میں آدھا کپ دہی میں ایک سے ڈیڑھ چمچہ اسپغول کی بھوسی دہی میں مکس کرکے کھائیں۔ تو دہی کے ساتھ استعمال کرنے سے اسہال کے مرض میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اِسے ہمیشہ زیادہ پانی یا دودھ میں حل کرکے یعنی گھول کر ہی استعمال کریں۔ کبھی بھی خالی منہ میں نہ پھانکیں۔ کیونکہ اس سے فوراً ہی لیس دار مادہ نکلتا ہے اور اِس میں چپک ہوتی ہے اِس لئے اِسے کبھی بھی بغیر پانی یا دودھ کے نہ پھانکیں کیونکہ سانس کی نالی میں پھنسنے کا اندیشہ ہوتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

oont katara benefits in urdu | milk thistle benefits in urdu | اونٹ کٹارہ کے فوائد

oont katara side effects | milk thistle side effects | اونٹ کٹارہ کے نقصانات

Asgand Nagori ke Fayde in Urdu ( Asgand Nagori English Name ) اسگندھ ناگوری کے فواٸد